امارات میں پاکستانی سفارتخانےکا ہم وطنوں کے مسائل حل کیلئے کھلی کچہری کا اعلان

دوبئی۔ دوبئی میں پاکستانی سفارت خانے سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امارات میں پاکستانی سفیر منگل دو فروری کو مقامی وقت کے مطابق دن 10 بجے کھلی کچہری لگائیں گے جہاں وہ کمیونٹی کے مسائل سنیں گے۔

اگر کسی بھی پاکستان کو کوئی مسئلہ یا شکایت درپیش ہے تو وہ اس میں شرکت کر سکتا ہے۔ کھلی کچہری کا انعقاد ابوظہبی میں پاکستانی سفارت خانے میں کیا جائے گا۔

پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے یہ اعلامیہ آفیشل فیس بک پیج پر بھی پوسٹ کیا گیا جہاں کچھ افراد نے اسے اچھا اقدام قرار دیا تاہم اکثریت نے اس کھلی کچہری کو مشکل وقت گزر جانے کے بعد کی ایک غیر ضروری مشق قرار دیا۔

پاکستانیوں نے پاسپورٹ، شناختی کارڈ کے اجرا میں تاخیر، پی آئی اے اور سفارت خانے کے عملے کے رویے سمیت کئی امور کی جانب توجہ مبذول کرائی ہے۔

Comments are closed.