راولپنڈی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ پہلی اننگز میں 201 رنز پر آؤٹ ہوگئی جب کہ تیسرے دن کے اختتام پر قومی ٹیم نے 6 وکٹ کے نقصان پر 129 رنز بنالیے ہیں۔ پہلی اننگز میں 71 رنز کی برتری کی وجہ سے پاکستان کی مجموعی برتری 201 رنز تک پہنچ گئی ہے۔
جنوبی افریقا کے خلاف اوپننگ کرنے والے بلے باز دوسری اننگز میں بھی ناکام ثابت ہوئے۔ عمران بٹ کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے جبکہ عابد علی 13 رنز ہی بن اسکے ۔ کپتان بابراعظم اس سیریز میں تیسرے بار لیفٹ آرم اسپنر مہاراج کا شکار بنے، وہ 8 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔
لیفٹ آرم اسپنر جارج لنڈے نے قومی ٹیم کے بلے بازوں کو مشکل میں ڈال دیا ، اظہرعلی 33، فواد عالم 12 اور فہیم اشرف 29 رنز بنانے کے بعد لنڈے کا شکار بنے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے جارج لنڈے نے 3 ، کیشو مہاراج نے 2 اور کگیسو رباڈا نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل تیسرے روز جنوبی ا فریقہ کی ٹیم 201 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی ، حسن علی نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔
Comments are closed.