قومی ٹیم دورہ جنوبی افریقا کے لیے جوہانسبرگ پہنچ گئی

جوہانسبرگ:تاریخ میں پہلی بار پاکستان سے جنوبی افریقا براہ راست پرواز پہنچی ، پی آئی اے کا خصوصی طیارہ لاہور سے قومی کرکٹ ٹیم کو لیکر جوہانسبرگ کے لیے روانہ ہوا جو 11 گھنٹے کی مسافت کے بعد جنوبی افریقا پہنچ گیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ پہلا پاکستانی پرچم بردار جہاز ہے جو جنوبی افریقا کی سرزمین پر اترا۔27 مارچ کو جوہانسبرگ سے اسی طیارے میں پاکستانی مسافرلاہور پہنچیں گے۔

 دورے کے دوران قومی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور چار ٹی ٹوئنٹی میچر کھیلے گی ۔

Comments are closed.