انڈونیشیا: زلزلے کے شدید جھٹکوں میں 1300 عمارتیں منہدم اور 8 افراد ہلاک

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 6.1 تھی اور زلزلے کا مرکز جنوبی ساحل میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا

سب سے زیادہ نقصان سیاحتی مقام بالی میں ہوا جہاں ہزار سے زائد گھر اور دیگر عمارتیں گر گئیں۔ عمارتوں کے ملبے سے 8 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ اب بھی درجنوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

ریسکیو ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تاحال سیکڑوں افراد لاپتہ ہیں۔ امدادی کاموں کے درمیان لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Comments are closed.