اسلام آباد:این سی او سی نے چوبیس مئی سے سیاحت کا شعبہ ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت دے دی ۔ہوٹلز اور گیسٹ ہاوسز انتظامیہ مہمانوں سے کورونا کی منفی رپورٹ اور قومی شناختی کارڈ لازمی طلب کریں۔گائیڈ لائنز جاری کر دی گئیں۔ کورونا سے شدید متاثر اضلاع میں تعلیمی ادارے نہیں کھلیں گے، مراسلہ صوبائی حکومتوں کوا رسال کردیا گیاہے ۔
این سی او سی کے مطابق سیاحتی مقامات پہ جانے والے افراد کا صحت مند ہونا ضروری ہے۔ ہوٹلز اور گیسٹ ہاوسز انتظامیہ مہمانوں سے کورونا کی منفی رپورٹ اور قومی شناختی کارڈ لازمی طلب کریں۔ ویکسینیٹڈ افراد، اپنا مستند ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ لازمی جمع کروائیں گے۔ یکم جون کے بعد ہوٹلز 50 سال اور زائد عمر کے افراد جبکہ یکم جولائی سے 40 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کے بغیر کمرہ کرائے پہ نہیں دیں گے۔ایس او پیز پر عمل در آمد کیلئے ضلعی انتظامیہ جرمانے اور سخت سزائیں یقینی بنائے ۔ بیرون ملک سے آئے مسافروں کو ٹیسٹ، قرنطینہ کی پالیسی اور ویکسینیشن کی پالیسی پہ عمل کرنا ہو گا۔
مراسلے میں کہاگیاہے کہ کورونا کے شدید متاثرہ اضلاع میں 24 مئی سے تعلیمی ادارے نہ کھولے جائیں،تعلیمی ادارے 5 فیصد مثبت کیسز سے کم اضلاع میں ہی کھلیں گے۔کورونا سے متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے 6 جون تک بند رہیں گےجبکہ 7 جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے جائزہ اجلاس 3 جون کو ہو گا۔
Comments are closed.