ریکوڈک عمل درآمد کیس میں پاکستان کی بڑی کامیابی

اسلام آباد: ریکوڈک عمل درآمد کیس ،برٹش ورجن آئی لینڈ کی ہائی کورٹ نے پاکستان کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔پی آئی اے کے روزویلٹ ہوٹل نیویارک سمیت مجمند اثاثے بحال کر دئیے گئے ۔ ٹیتھیان کمپنی کی عمل درآمد درخواست خارج کر دی گئی۔

پی آئی اے کے روزویلٹ ہوٹل نیویارک اور سکرائب ہوٹل پیرس میں لگائے ریسیور ہٹا دیئے گئے ہیں جبکہ عدالت نے ٹیتھیان کمپنی کو پاکستان کی قانونی چارہ جوئی کے اخراجات بھی ادا کرنے کا حکم دیاہے ۔

اٹارنی جنرل کے مطابق ریکوڈک کیس میں پی آئی اے کے خلاف تمام فیصلے کالعدم قرار دے دئیے گئے ہیں۔روز ویلٹ ہوٹل اور اسکرائب ہوٹل پیرس بھی پاکستان کو واپس مل گیاہے ، یہ فیصلہ پاکستان اور پی آئی اے کی بہت بڑی فتح ہے۔

Comments are closed.