سری نگر: بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں مہلک کورونا وبا پھیلنے کے بعد سے وادی کشمیر میں500سے زائد ڈاکٹر اور 900کے قریب معاون طبی عملہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محکمہ صحت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے سرینگر میں میڈیا کو بتایاہے کہ رواں سال 30مئی تک کشمیر ڈویژن میں 530 ڈاکٹر اور معاون طبی عملے کے 860ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ان میں سے بیشتر صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم بعض کی مہلک وائرس سے موت واقع ہو گئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ ڈاکٹروں نے مہلک وبا کے دوران عوام کی بڑی خدمت کی ہے۔ گزشتہ دو تین ہفتوں سے مہلک وبا میںلوگوں کے مبتلا ہونے کی شرح میں کمی آئی ہے۔
Comments are closed.