ایشین تائیکوانڈوچیمپئین شپ،بیروت اوپن کیلئے قومی تائیکوانڈو اسکواڈ کااعلان

اسلام آباد: پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے 24ویں ایشین تائیکوانڈو چیمپئین شپ اور بیروت اوپن کیلئے 18 رکنی قومی تائیکوانڈو ٹیم کے اسکواڈ کااعلان کردیا۔

دونوں ایونٹس 14 تا 20 جون لبنان کے شہربیروت میں منعقد ہوں گے قومی تائیکوانڈو ٹیم کل بروز ہفتہ صبح نجی ائرلائن کے ذریعے کراچی سے بیروت کیلئے روانہ ہوگی ٹیم میں ہارون خان، شاہ زیب، حمزہ سعید، رب نواز، جبران اسد، تیمورسعید،عمّاراشفاق، مظہرعباس، عائشہ نور، سےّدہ ہانا اور ناجیہ رسول کے نام شامل ہیں ساؤتھ ایشن تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے صدر اور پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے نائب صدر عمر سعید ٹیم لیڈر ہوں گے۔

 اشفاق احمدمینیجر، نادر خان کوچ، شہزادہ محمدآصف فزیو جبکہ زبیرماچاکوآرڈینیٹر،فیصل بٹ ٹرینراور شیراز آصف میڈیا مینیجرہوں گے ٹیم لیڈر عمرسعید اور فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل مرتضی بنگش 13 جون کو بیروت میں ہونے والی ایشین تائیکوانڈو جنرل اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کاکہنا ہے کہ ایشین اور بیروت اوپن چیمپئین شپ کیلئے ہمارے ایتھلیٹس نے بھرپورتیاریاں کیں ہیں۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایونٹ کیلئے کھلاڑی جسمانی اور دماغی طور پر مکمل فٹ ہیں 100 فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کر کے وکٹری اسٹینڈ تک پہنچنے کی بھرپور کوشش کریں گے ایونٹ میں شریک دیگر ممالک کا شمار ایشیاء کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے مگر ہمارے کھلاڑی صرف ملک کیلئے جیت کا جذبہ ساتھ لے کرجارہے ہیں کھلاڑی نہایت پرجوش اور قومی جذبے سے سرشارہیں اور انشاء اللہ قوم کو اچھا رزلٹ دیں گے۔

Comments are closed.