پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نواز کا کہنا ہے کہ عورتوں کے لباس کے بارے میں متنازعہ بیان عمران خان کی مجرمانہ سوچ کا عکاس ہے، کیا موٹر وے پر خاتون کا ریپ غلط کپڑے پہننے سے ہوا،عمران خان کے بیان سے ریپسٹ کو حوصلہ ملے گا،مجرم کو نہیں مظلوم کو ذمے دار قرار دینے والی ایسی سوچ سے پاکستان کو آزادی چاہیے۔
ہائی کورٹ کے باہر مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کی عورتوں کے کم کپڑے پہننے کی بات پر کڑی تنقید کی اور کہا ہے کہ عمران خان کی بات مجرمانہ سوچ کی عکاس ہے، کیا موٹر وے پر خاتون کا ریپ غلط کپڑے پہننے سے ہوا ،عمران خان کے بیان سے ریپسٹ کو حوصلہ ملے گا،مجرم کو نہیں مظلوم کو ذمے دار قرار دینے والی ایسی سوچ سے پاکستان کو آزادی چاہیے، اس شخص نے اتنی عجیب بات کی ہے، اسے کیا نام دوں؟
انہوں نے کہا کہ عمران خان ایٹمی طاقت کا کسٹوڈین نہیں ہے، ایٹمی طاقت کے لیے عوام نے بہت قربانیاں دی ہیں، ایٹمی دھماکے کا سہرا نواز شریف کے سر ہے، آپ کشمیر کا سودا کر کے آئے ہیں، کشمیر کا نام نہ لیں، پاکستان کا ایٹمی پروگرام ملک کی حفاظت کا ضامن ہے، آپ ملک کو قرضوں میں لے گئے ہیں اور ایک اینٹ نہیں لگا سکے۔
مریم نواز نے کہا کہ کس نے اجازت دی کہ آپ پاکستان کے اثاثوں کو گروی رکھیں، آپ کا تیسرا بجٹ چوتھے وزیرِ خزانہ نے پیش کیا ہے، کنٹینر پر چڑھ کر کہتے تھے کہ سڑکیں بنانے سے ترقی نہیں ہوتی، اب ان موٹر ویز کو گروی رکھنے سے کون سی ترقی ہو گی؟ قوم کو تاریخی قرضے تلے دبا دیا ہے، رنگ روڈ پر اپنے وزراء کو نوازا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ راتوں رات اپنے وزراء کو باہر بھیج دیتے ہیں، مافیاز اور قاتلوں کو نوازنے کیلئے قرضے لیئے، شرم آنی چاہیے، یہ وفات پائی ہوئی حکومت کو بچانے کیلئے پاکستان کو داؤ پر لگا سکتے ہیں، یہ لوگ پیرا شوٹ کے ذریعے لائے گئے ہیں، ان لوگوں کو پارلیمنٹ کی بات کرنے کا حق نہیں۔
Comments are closed.