آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ملک گیر ہڑتال، پٹرولیم بحران کا خدشہ

اسلام آباد: ملک میں ایک بار پھر پٹرولیم بحران کا خدشہ پیدا ہوا گیا ہے، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے مطالبات کی منظور نہ ہونے پر ملک گیر ہڑتال کر دی۔

آئل ٹینکرز کنٹریکڑز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل کے مطابق ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبات کی منظوری کیلئے وقت مانگا تھااور حکومت نے ان کے مطالبات مانے نہ ہی ملنے کا وقت دیاموجودہ حالات میں کاروبار کرنے سے قاصر ہیں۔

آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ انکم ٹیکس کی شرح 3 سے کم کر کے 2 فیصد کی جائے اور انکم ٹیکس ودہولڈنگ ایجنٹ ریٹ میں بھی ایک فیصد کمی کی جائے، آئل کمپنیوں کو 15 دن میں ادائیگی کا پابند کیا جائے، ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ غیر قانونی لوڈنگ کی روک تھام یقینی بنائی جائے۔

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ملک گیر ہڑتال کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل معطل ہو کر رہ گئی ہے، اور ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی کا شدید بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

Comments are closed.