پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1400 سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص کے بعد فعال کیسز 53 ہزار سے تجاوز کر گئے، اب تک مجموعی طور پر 10 لاکھ سے زائد افراد اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 25 ہزار 215 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1 ہزار 425 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی، ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 10 لاکھ 34 ہوگئی ہے جن میں سے 9 لاکھ 23 ہزار 472 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 62 ہزار 182 تک پہنچ گئی ہے، پنجاب میں اس وبا سے اب تک 3 لاکھ 51 ہزار 707 افراد متاثر ہو چکےہیں، خیبرپختونخوا میں 1 لاکھ 41 ہزار 359 ، اسلام آباد میں 85 ہزار 230، بلوچستان میں 29 ہزار 357 افراد وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، آزاد کشمیر میں 22 ہزار 592 اور گلگت بلتستان میں 7 ہزار 607 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز قاتل وبا مزید 11 زندگیاں نگل گئی۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 939 ہوگئی ہے۔ سندھ میں اب تک 5 ہزار 785 افراد اس وبا کے باعث زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، پنجاب میں کورونا وائرس 10 ہزار 909 افراد کی زندگیاں نگل چکا ہے، خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 405، اسلام آباد میں 789، بلوچستان میں 321 تک پہنچ چکی ہے۔
Comments are closed.