مقبوضہ کشمیرمیں مزید 2کشمیری شہید، دو روزمیں شہادتوں کی تعداد4 ہوگئی

سری نگر: بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں قابض فوجیوں نے درندگی کی انتہاء کردی، ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں مزید دو کشمیری نوجوان شہید کر دیئے گئے۔

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع بانڈی پورہ میں دو کشمیری نوجوان شہید کر دیے، دونوں نوجوانوں کو نام نہاد تلاشی و محاصرہ کی کارروائی کی آڑ میں گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔

جس سے گزشتہ روز سے مقبوضہ علاقے میں شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر چار ہو گئی، غاصب فوجیوں نے گزشتہ روز مقبوضہ وادی میں سوپور کے علاقے وارپورہ میں اسی طرح کے ایک آپریشن کے دوران 2نوجوان شہید کر دیے تھے۔

Comments are closed.