واٹس ایپ اور گوگل کی اسرائیلی سپائی ویئرپیگاسس کو معلومات فراہم کیے جانے کا انکشاف

دنیا بھر میں اہم شخصیات کی جاسوسی کے لئے استعمال ہونے والے اسرائیلی سافٹ ویئر پیگاسس بنانے والی کمپنی این ایس او کو واٹس ایپ، گوگل کی جانب سے معلومات فراہم کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع کا اجلاس چیئرمین امجد علی خان کی زیرصدارت ‏ہوا، ڈی جی سائبرکرائم نے بریفنگ میں بتایا عالمی سطح پرپولیس رابطے کی اجازت مل ‏گئی ہے، اب ڈارک ویب، پورنوگرافی اور دیگر سائبر کرائمز کی اطلاعات ہمیں مختلف ‏ملکوں سے مل رہی ہیں۔

پی ٹی اے حکام نے بتایا سائبرکرائم کے معاملات کو ہینڈل ‏کرنے کے لیے سائبر سیکورٹی اتھارٹی بنائی جارہی ‏ہے، یہ اتھارٹی نیشنل سیکورٹی ‏ایجنسی سے لنک ہوجائے گی، اس طرح ہم سائبر وارکے لیے تیار ہو جائیں گے۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے حکام نے کمیٹی کوبتایا کہ اسرائیلی سافٹ وئرپیگاسس موبائل کیمرہ، مائیک، ‏ٹرانسمیشن وغیرہ کا کنٹرول سنبھال ‏لیتا ہے، انکرپشن توڑی نہیں جاسکتی۔ پی ٹی اے ‏نے انکشاف کیا کہ پیگاسس بنانے والی این ایس او نے جو کچھ کیا اس میں ‏واٹس ایپ شامل تھا، واٹس ایپ کا استعمال گفتگو کے لیے بھی بڑھ گیا ہے۔

پی ٹی اے حکام نے کہا کہ گوگل کے پاس ہماری سائبرسرگرمیوں کا سارا ریکارڈ موجود ‏ہے۔گوگل ہماری تمام سائبر معلومات اور نقل وحرکت کی اطلاع این ایس اے کو دیتا ہے،‏ پاکستان کی اپنی ایپلیکیشن کی تجویزدی ہے۔

Comments are closed.