سندھ  کے علاوہ پورے ملک میں اسکولز 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھلے رہیں گے

 اسلام آباد: صوبہ سندھ  کے علاوہ پورے ملک میں اسکولز پچاس فیصد حاضری کے ساتھ کھلے رہیں گے ۔ کالجز اور یونیورسٹیوں کے طالب علموں اور عملے کے لیے اکتیس اگست ویکسی نیشن مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی

 وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ سندھ کے علاوہ ملک بھر میں اسکولز 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھلے رہیں گے جبکہ امتحانات بھی شیڈول کے مطابق ہونگے۔کالجز اور یونیورسٹیوں کے طلباء اور عملے کے لیے اکتیس اگست ویکسی نیشن کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی ہے ۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر شفقت محمود نے بتایاکہ نویں سے بارہویں جماعت کے طلباء کو اختیاری مضامین کے امتحانات میں پانچ فیصد اضافی نمبرز دئیے جائیں۔ تعلیمی اداروں میں ایس او پیزکے حوالے سے جائزہ اجلاس 25 اگست کو دوبارہ ہوگا۔۔

Comments are closed.