اسلام آباد: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ایک با ر پھر نیب کے ریڈار پر آگئے ۔ نیب نے بہاولپور سیٹلائٹ ٹائون میں سرکاری زمین من پسند افراد کو ٹرانسفر کرنے پر انکوائری کی منظوری دے دی ۔ سابق رکن قومی اسمبلی بلیغ الرحمان اور سابق کمشنر بہاولپور کے خلاف بھی انکوائری ہوگی ۔
چئیرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت 11 انکوائریز،،، 5 انویسٹی گیشنز اور ایک ریفرنس دائر کی منظوری دی گئی ۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے خلاف نیب نے بہاولپور سیٹلائٹ ٹائون میں سرکاری زمین من پسند افراد کو ٹرانسفر کرنے پر انکوائری شروع کی ہے۔ نیب کے مطابق شہبازشریف نے وزیراعلی ٰپنجاب کے عہدہ کا ناجائز استعمال کرکے سرکاری زمین ٹرانسفر کروائی۔ نیب نے سابق رکن قومی اسمبلی بلیغ الرحمان اور سابق کمشنر بہاولپور عاطف اور کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دے دی ۔رکن قومی اسمبلی مظفرگڑھ سید باسط احمد سلطان سمیت دیگرخلاف انکوائریز عدم ثبوت کی بنیاد پربند کر دی گئیں۔
نیب ایگزیکٹیوبورڈ نے پراجیکٹ ڈائریکٹرپسنی فش ہاربراتھارٹی منیر احمد اوردیگرکےخلاف بدعنوانی کاریفرنس دائرکرنے جبکہ سابق وزیر بلوچستان عبدالغفورلہڑی ،این ایچ اے خضداراور کوئٹہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران سمیت دیگر کے خلاف انویسٹی گیشن کی منظوری دی ۔
Comments are closed.