پاکستان میں کورونا وائرس نے پھر سے پنجے گاڑھ لئے، قاتل وباء سے متاثرہ مزید 70 افراد جان کی بازی ہار گئے جب کے 3 ہزار 239 نئے مریض سامنے آنے کے بعد ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 16 ہزار 886 تک پہنچ گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 51 ہزار 982 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں 3 ہزار 239 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ملک میں ایکٹوو کیسز کی تعداد 89 ہزار 673 ہو گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ 47 ہزار 734 افراد زیر علاج ہیں، پنجاب میں ایکٹوو کیسز کی تعداد 22 ہزار794،خیبرپختونخوا میں 7 ہزار247،اسلام آباد میں 5 ہزار 587 کورونا مریض زیرعلاج ہیں، گلگت بلتستان میں 892، بلوچستان میں 614 اور آزاد جموں و کشمیر میں 4 ہزار 805 ایکٹو کیسز ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قاتل وباء پاکستان میں مزید 70 انسانی جانیں نگل گئی جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 783 تک پہنچ گئی ہے، اب تک رپورٹ ہونے والے گیارہ لاکھ 16 ہزار سے زائد متاثرہ مریضوں میں 10 لاکھ 2 ہزار430 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں۔
Comments are closed.