راولپنڈی : سیکیورٹی اداروں اور اینٹی کرپشن یونٹ کی کامیاب کاروائی، نیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران راولپنڈیٰ کرکٹ اسٹیڈیم سے تین بکی گرفتار کر لیے گئے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار بکیز سے ابتدائی تفتیش کے بعد مقدمات درج کر لیے گئے۔
بکیوں کو یاسر عرفات انکلوثر سے رنگے ہاتھوں پکٹرا گیا،بکی ذیشان میمن گلشن اقبال کراچی ،بکی وجاہت حسین وہاڑی جبکہ عبدالرحمن کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔
د وسری جانب ذرائع کے کہناہے کہ ملزمان کو گزشتہ روز گرفتار کیاگیا تھا ، پولیس نے آج انہیں معمولی دفعات کے ساتھ مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا، عدالت نے تینوں ملزمان کو 10،10 روپے جرمانے کی سزا سناتے ہوئے بری کردیا۔
Comments are closed.