مقامی میڈیا کے مطابق بارسلونا کی مقامی پولیس موسس دی اسکودرا نے بارسلونا کے سنٹر کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ میں ملوث تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ فائرنگ کا واقعہ آج صبح سیوتات بییا کے علاقے میں 2 بجے پیش آیا۔ رپورٹس کے مطابق جھگڑے کا آغاز بحث سے ہوا جس کے احتتام پر گولیاں چلائی گئیں جس سے ایک آدمی زخمی ہوا۔
سیوتات بییاکے رہائشیوں کے مطابق واقعہ صبح 2 بجے پیش آیا جس کا آغاز لڑائی جھگڑے سےیوا جس کے بعد 3 گولیوں کی آواز سنائی دی، گولی سے زخمی ہونے والا شخص بھی جھگڑے میں ملوث تھا۔
بارسلونا کے علاقے میں لا مینامیں چند روز قبل گولیاں چلیں۔ گولیاں چلنے کا پہلا واقعہ 8 ستمبرکو پیش آیا،جس میں ایک شخص بازو میں زخم آیا۔کچھ دن بعد بسوس کے اسی علاقے میں دوسری بار فائرنگ ہوئی۔
Comments are closed.