نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں لاک ڈاؤن میں توسیع

نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں ڈیلٹا ویریئنٹ کو مؤثر طریقے سے قابو کرنے کے لیے مزید 2 ہفتوں تک لاک ڈاؤن برقرار رہے گا۔ وزیراعظم جیسنڈا آرڈن کا کہنا تھا کہ ملک ویکسینیشن میں آگے بڑھ رہا ہے۔ جس سے یقینا حاکات بہتری کی جانب بڑھیں گے۔

پیر کے روز 60 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کیسز کی تعداد 2 ہزار 5 ہوگئی یے۔ نیوزی لینڈ کا شمار ان ممالک میں ہوتاہے جنھوں نے کوروبا وباء پر قابو پانے کے بعد سب سے پہلے پابندیوں کا خاتمہ کیاتھا۔

1.7ملین آبادی والے شہر میں لاک ڈاون کا آغاز اگست کے دوران ہوا۔ جس دوران سکول، کاروباری دفاتر بند کر دئیے گئے تھے۔ کچھ پابندیوں میں نرمی کی گئی جس کے بعد لوگوں کو گھروں سے باہر جانے کی اجازت بھی شامل تھی۔

Comments are closed.