عاصمہ جہانگیر کانفرنس، بار ایسوسی ایشن مقررین کے نکتہ نظر کی توثیق نہیں کرتی

  اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کسی ایجنڈے کے تحت عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے انعقاد کے الزامات کو مسترد کردیا ہے ۔اعلامیے میں کہا گیا کہ بار ایسوسی ایشن مقررین کے نکتہ نظر کی توثیق نہیں کرتی۔ جمہوری ترقی کیلئے اظہار رائے کی آزادی بنیادی جزو ہے۔

سالانہ عاصمہ جہانگیر کانفرس سے متعلق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وضاحت جاری کرفی ہے جس کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کسی ایجنڈے کے تحت کانفرنس کے انعقاد کے الزامات کو  مسترد کرتی ہے۔ کانفرس کے انعقاد کا مقصد ترقی یافتہ اور جمہوری پاکستان ہے۔ کانفرس میں کسی شخص کو بلاکر یہ موقع نہیں دیا گیا کہ وہ قانون کی خلاف ورزی کرے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ کانفرس کے ذریعے عدلیہ، وکلا، بنیادی انسانی حقوق کیلئے متحرک نمائند گان کو نقطہ نظر پیش کرنے کا موقع دیا گیا۔ کانفرنس کے ذریعے بار ایسوسی ایشن نے صحافیوں، حکومت اور اپوزیشن کو بات کرنے اور سننے کیلئے پل کا کردار ادا کیا ۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ملکی ترقی کیلئے قانون کی حکمرانی، شفاف ٹرائل اور آئین پاکستان ہی واحد ذریعہ ہے۔

Comments are closed.