سپین کے صوبے کاتالونیا کی صوبائی حکومت نے ریسٹورنٹس، جم، تھیٹر،سینما میں داخلے کے لئے کورونا پاس/سرٹیفیکیٹ کو لازمی قرار دے دیاہے۔ حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ کورونا کیسز کے بڑھنے کے باعث کیاگیاہے۔
گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کورونا کے باث ہسپتالوں میں داخلوں کی شرح میں 60 فیصد اضافہ ہواہے۔ نئی پابندیوں کا اطلاق رواں ہفتے جمعہ 26 نومبر سے ہوگا۔
حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ کورونا وائرس کی چھٹی لہر سے بچنے کے لئے کیاگیاہے۔فرانس،جرمنی، آسٹریا،بیلجیم، ہالینڈ سمیت متعدد ممالک نے کورونا پابندیوں کے نفاذ کے اعلان کیاہے۔ پابندیوم کے خلاف بیلجیم، نیدرلینڈ میں شہریوں نے احتجاجی مظاہرے بھی کئے ہیں۔
Comments are closed.