جمہوریت کی کوئی ایک تعریف ممکن نہیں،عالمی سیاسی جماعتوں کااتفاق رائے

بیجنگ: دنیا کے 140 ممالک اور خطوں کی 355 سیاسی جماعتوں، سماجی تنظیموں اور تھنک ٹینکس نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی محکمے سے رابطہ کیا اور آزادانہ طور پر جمہوری راہ کی تلاش اور مشترکہ ترقی کا فروغ نامی مشترکہ بیان” جاری کیا۔

اس میں لکھا گیا ہے کہ جمہوریت انسان کی سیاسی تہذیب کی ترقی کا اہم ثمر ہے۔ تمام ممالک کے لیے مناسب سمجھا جانے والا کوئی جمہوری نظام اور ترقیاتی ماڈل موجود نہیں۔ جمہوریت کے نام سے دوسرے ملک کے اندرونی امور کی مداخلت کی عمل کی سخت مخالفت کی جاتی ہے۔تمام بنی نوع انسان کی مشترکہ ا قدار کی رہنمائی میں بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کی تعمیر کی جائے ۔

بیان میں لکھا گیا ہے کہ ثقافتی تنوع انسانی تہذیب کی دلکشی ہے اور یہ دنیا کی ترقی کے لیے قوت ہے ۔ جمہوریت کی تشکیل کے بہت سے طریقے موجود ہیں۔ مختلف ممالک اور خطوں کی مختلف تاریخی ثقافتیں، سماجی نظام، اور ترقی کے مراحل ہیں۔ کوئی ایک ایسا جمہوری نظام اور ترقی کا ماڈل موجود نہیں ہے جو تمام ممالک کے لیے مناسب ہے ۔ دنیا کے رنگ برنگے سیاسی نظاموں کو کسی ایک نظر سے دیکھنے کا عمل خود غیر جمہوری ہے۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ کوئی ملک جمہوری ہے یا نہیں، اس بات کا جائزہ لینے کی کلید اس بات پر منحصر ہے کہ کیا عوام اس ملک کے مالک ہیں؟ کیا عوام کو ووٹ کا حق حاصل ہے یا نہیں؟ کیا عوام کو بڑے پیمانے پرجمہوری عمل میں حصہ لینے کا حق ہے یا نہیں ؟انتخابات کے بعد سربراہ اپنے وعدے پورے کرتے ہیں یا نہیں؟ وغیرہ وغیرہ ۔

Comments are closed.