عظیم قومیں نہ ختم ہونے والی جنگیں نہیں لڑتیں، امریکی صدر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ دنیا میں امریکیوں کےبرابر کوئی نہیں نہ ہی کوئی امریکا کا مقابلہ کرسکتاہے، عظیم قومیں نہ ختم ہونے والی جنگیں نہیں لڑتیں، افغانستان میں امن کےلیے بات چیت کررہےہیں۔ چین کے ساتھ نئے تجارتی معاہدے پربھی کام جاری ہے،میکسیکو کی سرحد پر دیوار ضرور بناؤں گا، امریکی صدر نے شمالی کوریا کے رہنما سے ویتنام میں ملاقات کا اعلان بھی کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹیٹ آف دی یونین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ہر دن ہر جگہ فتح یاب ہورہا ہے۔ امریکی معیشت دنیا کی بہتر معیشت اور امریکی فوج دنیا کی طاقتور فوج ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہناتھا یہ ملک ڈیمو کریٹس یا ری پبلیکنز کا نہیں۔ امریکی عوام کا ہے، دو جماعتوں کی طرح نہیں ۔۔مل کر کام کریں گے۔ دو سال کے اقتدار میں معیشت نے بے مثال ترقی کی ہے،،بے روزگاری 50سال کی کم ترین سطح پر آچکی ہے۔ امریکی صدر نے کہا امریکا تیل و گیس کی پیداوار کے اعتبار سے دنیا کا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا امریکا کی معاشی ترقی فضول جنگیں، بیہودہ سیاست اور جانبدارانہ تحقیقات روک سکتی ہے۔ میکسیکو کی جنوبی سرحد کو محفوظ بنانا وطن کےلیے ضروری ہے۔۔غیرقانونی تارکین وطن نے امریکیوں کی زندگی خطرے میں ڈال دی۔

امریکی صدر نے میکسیکو سرحد پر دیوار بنانے کے لیے پھر سے مذاکرات شروع کرنے پر اصرار کرتے ہوئے ڈیمو کریٹس کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جمود توڑیں،، ہر صورت دیوار بناؤں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ” ماضی میں یہاں موجود زیادہ تر افراد میکسیکو سرحد پر دیوار بنانا چاہتے تھے لیکن نہیں بنائی گئی،میں یہ دیواربناؤں گا”۔

چین کےساتھ نئے تجارتی معاہدے پر بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین پر واضح کر رہے ہیں کہ امریکی روزگار اور دولت کو مزید نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں طالبان سمیت اہم گروپس کے ساتھ امریکی حکومت بات کر رہی ہے۔۔۔ افغانستان میں امریکی فوج کی تعداد کم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ”افغانستان میں میری انتظامیہ طالبان سمیت مختلف گروپوں سے تعمیری بات چیت کررہی ہے،اور ہم نے ان مذاکرات میں کامیابی حاصل کی ہے ہم افغانستان سے اپنی فوج کم کریں گے اور اپنی توجہ دہشت گردی کے خاتمے پر رکھیں گے”۔

امریکی صدر نے کہا ایران میں شدت پسند حکومت ہے، ایران کو جوہری ملک بنانے سے روکنے کے لیے معاہدہ کیا۔ ایران کے خلاف بہت سخت پابندیاں لگائی گئی ہیں۔

Comments are closed.