ممبئی: مشہور بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکرکوکورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ممبئی کے اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لتا منگیشکربھی کورونا کا شکارہوں گئیں۔92 سال کی لتا منگیشکرکا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد انہیں ممبئی کے مقامی اسپتال میں داخل کردیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق لتا منگیشکرکوان کی عمر کے پیش نظر اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔نومبر2019 میں لتا منگیشکرکو سینے میں انفکیشن کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ کچھ عرصے زیرعلاج رہی تھیں۔
Comments are closed.