اسلام آباد : آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا، ٹورنامنٹ سولہ اکتوبر سےتیرہ نومبر تک آسٹریلیا کے سات شہروں میں کھیلا جائے گا۔
میگا ایونٹ کا ابتدائی میچ سری لنکا اور نمیبیا کے درمیان کھیلا جائے گا، جبکہ پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 23 اکتوبر کو میلبرن میں ہوگا، میگا ایونٹ میں 16 ٹیموں کے درمیان 45 میچ کھیلے جائیں گے
Australia lights up with the ICC Men's @T20WorldCup fixture announcement🎆 pic.twitter.com/4YAMEDrvS5
— ICC (@ICC) January 21, 2022
ٹورنامنٹ کے سپر 12 راونڈ کا آغاز 22 اکتوبر کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہو گا، پاکستان کے گروپ میں بھارت کے علاوہ جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہیں، دو ٹیمیں کوالیفائنگ راونڈ سے پاکستان کے گروپ کا حصہ بنیں گی۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں 3 نومبر کو مد مقابل ہوں گی، پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں 6 نومبر کو آمنے سامنے آئیں گی۔
Comments are closed.