بریگیڈئر ریٹائرڈ مصدق عباسی کو مشیربرائے داخلہ و احتساب مقرر کر دیا گیاہے ۔وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعدمصدق عباسی کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
بریگیڈئر ریٹائرڈ مصدق عباسی 2010ء میں ڈی جی نیب رہے ، جبکہ چار سال تک نیب کے ریجنل بیوروز میں خدمات سرانجام دیں۔ بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق عباسی کا تعلق ایبٹ آباد کے علاقے بیروٹ سے ہے۔ ابتدائی تعلیم ہائی اسکول اوسیاہ مری سے حاصل کی۔ بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق عباسی نے 70 کی دہائی میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا اور اہم پیشہ ورانہ ذمہ داریاں سرانجام دینے کے بعد ریٹائر ہوئے۔ انہوں نے پاکستان رینجرز میں بھی خدمات انجام دیں ۔
شہزاد اکبر کے مستعفی ہونے کے بعد مشیر داخلہ و احتساب کا عہدہ خالی ہوا تھا۔۔
Comments are closed.