انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ : کپتان قاسم اکرم سنچری اور 5 وکٹیں لینے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

اسلام آباد : آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان نے سری لنکا کو 238 رنز سے شکست دے کر پانچویں پوزیشن حاصل کر لی ہے، کپتان قاسم اکرم نے 135 رنز اور 5 وکٹیں لے کر تاریخ رقم کر دی

اس سے پہلے سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو کھیلنے کی دعوت دی، پاکستان کی جانب سے محمد شہزاد اور حسیب اللہ نے اننگز کا آغاز کیا، 134 رنز کے مجموعی سکور پر پر محمد شہزاد 73 رنز پر آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد حسیب اللہ اور کپتان قاسم اکرم کے دوران 229  رنز کی شراکت داری قائم ہوئی ۔ حسیب اللہ اانگز کے آخری اوور میں 136 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوئے جبکہ کپتان قاسم اکرام نے ناقابل شکست 135 رنز کی اننگز کھیلی۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 127 رنز پر آل آوٹ ہوگئی۔ قاسم اکرم نے 37 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر ایونٹ میں پانچویں پوزیشن حاصل کیں ہے۔

Comments are closed.