حکومت نے ایف آئی اے میں مریم نواز کی گرفتاری کی درخواست دائر کردی

اسلام آباد : خاتون اول بشریٰ بی بی کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا ٹرینڈ اور تضحیک آمیز مہم ۔ پارلیمانی سکرٹری عالیہ ملک نے ایف آئی اے میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی گرفتاری کی درخواست دائر کردی

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف پارلیمانی سکرٹری عالیہ حمزہ نے ایف آئی اے میں درخواست دائر کی ہے۔ عالیہ حمزہ نے بشرٰی بی بی کی کے الزام میں مریم نواز کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے میں درخواست دائر کی ہے

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خاتون اول کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ۔خاتون اول کی کردار کشی کرنے والے صابر ہاشمی کی وکالت کرکے مریم نواز نے اقبال جرم کیا۔ شہید بےنظیر بھٹو سے آج تک کرادار کشی میں ن لیگ کی نسل در نسل شمولیت شامل ہے ۔درخواست میں مریم نواز کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گھریلو خاتون کی تضحیک کا حق کسی کو نہیں دیا جا سکتا۔

Comments are closed.