پاکستانی سفیرڈاکٹراسد مجید سے امریکی مندوب برائے مذہبی آزادی راشد حسین کی ملاقات

واشنگٹن: امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید سے امریکی مندوب برائے مذہبی آزادی راشد حسین نے ملاقات کی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید نے  راشد حسین سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔ پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی، مذہبی آزادی اور بین المذاہب ہم آہنگی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈاکٹر اسد مجید نے ایمبیسڈر راشد حسین کو حکومت پاکستان کی جانب سے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

Comments are closed.