پیکا ترمیمی آرڈیننس موجودہ شکل میں نافذ نہیں ہوگا، اٹارنی جنرل خالد جاوید خان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کہا ہے کہ پیکا ترمیمی آرڈیننس موجودہ شکل میں نافذ نہیں ہوگا، جمعرات کو پیکا ترمیمی آرڈیننس کے حوالے سے عدالت میں پالیسی بیان دوں گا

پیکا ترمیمی آرڈیننس کے حوالے سے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان سے وزیر اعظم عمران خان کی ملاقات ہوئی ہے جس میں اٹارنی جنرل نے وزیر اعظم کو پیکا ترمیمی آرڈیننس کے حوالے قانونی پہلووں بارے آگاہ کیا ۔

اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کا کہنا ہے کہ پیکا ترمیمی آرڈیننس موجودہ شکل میں نافذ نہیں ہوگا، حکومت کا آزادی اظہار پر قد غن کا کوئی ارادہ نہیں، اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ جمعرات کو پیکا ترمیمی آرڈیننس کے حوالے سے عدالت میں پالیسی بیان دوں گا، پیکا ترمیمی آرڈیننس اس وقت تک نافذ نہیں ہوگا جب تک آرٹیکل 19کے تحت قانونی تحفظات فراہم نہیں ہوتے

Comments are closed.