اطالوی کوسٹ گارڈز کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب کلابریا سے 100 کلومیٹر کے فاصلے پر سمندر میں 600 سے زائد تارکین وطن افراد کو بچالیاگیاہے۔ یہ افراد سمندری راستے یورپ پہنچنے کی کوشش کررہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق ایک شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔
کوسٹ گارڈز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ افراد ماہی گیروں کی دو کشتیوں پر سوار تھے خراب موسم نے انھیں مشکل سے دوچار کررکھاتھا۔ کاروائی میں ایک بڑے جہاز جبکہ 3 چھوٹی کشتیوں نے حصہ لیا۔ جہاز پر 59 نابالغ بچے بھی موجود پائے گئے۔
بین الاقوامی تارکین وطن کے لئے کام کرنے والی تنظیم رواں سال کے آغاز سے اب تک 10 ہزار 5سو 70 افراد کامیابی سے یورپ پہنچ چکےہیں۔ جبکہ اسی عرصہ کے دوران 165 افراد اس سے ہلاک ہوچکےہیں۔
Comments are closed.