بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار ول سمتھ نے معروف کامیڈین کرس راک کو سٹیج پر اس وقت تھپڑ جڑا جب کرس نے ان کی اہلیہ جیڈا پنکیٹ سمتھ کے بارے میں ایک مذاق کیا۔کرس راک نے پنکیٹ سمتھ کے منڈے ہوئے سر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ‘جیڈا، ہم جی آئی جین 2 کا انتظار نہیں کر سکتے۔ان کا لطیفہ سنہ 1997 میں آنے والی فلم ‘جی آئی جین’ کے حوالہ سے تھا، جس میں اداکارہ ڈیمی مور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور ان کے بال منڈے ہوئے تھے
اس کے بعد سمتھ چلتے ہوئے سٹیج پر گئے اور راک کو تھپڑ مارتے نظر آئے جبکہ واپس اپنی سیٹ پر آتے ہوئے انھوں نے چيخ کر کہا ‘میری بیوی کا نام اپنے۔۔۔ منہ سے نہ نکالنا۔لیکن اس کے بعد سے سوشل میڈیا پر ‘آسکر’ اور ‘اکیڈمی ایوارڈز’ ہیش ٹیگ کے ساتھ ‘ول سمتھ’ اور ‘جیڈا’ بھی ٹرینڈ کرنے لگے۔
سمتھ نے بعد میں پرنم آنکھوں کے ساتھ بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کرتے وقت اپنی تقریر میں اپنی اس حرکت پر معافی مانگی۔سمتھ نے فلم ‘کنگ رچرڈ’ میں ٹینس لیجنڈ وینس اور سرینا ولیمز کے والد کا کردار ادا کرنے پر اپنے کیریئر کا پہلا آسکر جیتنے کے بعد کہا میں اکیڈمی سے معافی مانگنا چاہتا ہوں۔ میں اپنے تمام ساتھی نامزد افراد سے معافی مانگنا چاہتا ہوں۔
Comments are closed.