اسلام آباد: دورہ پاکستان کے دوران جرمن وزیر خارجہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، فوری طور پرمصروفیات منسوخ کر دیں، پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری نے بھی خود کو قرنطینہ کرلیا۔
جرمن وزیر خارجہ نے اپنے دو روزہ دورے کے دوران منگل کووزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سےملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی تھی ،بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ان کی نیک تمنائیں جرمن وزیرخارجہ کیساتھ ہیں اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔ پاکستان اور جرمنی کی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کیلئےمستقل رابطوں اور ملاقاتوں کا خواہاں ہوں۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری قرنطینہ کے دوران اپنی رہائش گاہ سے سرکاری و سیاسی امور سرانجام دیں گے اور کورونا وائرس کی تشخیص کے لئے اپنا ٹیسٹ کروائیں گے۔
Comments are closed.