سپین میں ریان ائیر لائن کی ہڑتال، 2 پراوزیں منسوخ متعدد تاخیر کا شکار

ہفتے کے روز سپین میں ریان ائیر کے کیبن کریو کی ہڑتال کے باعث بارسلونامیں 2 پروازیں منسوخ جبکہ 16 تاخیر کا شکار ہوئیں۔ جبکہ جیرونا سے بھی دو پراوزیں منسوخ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

ریان ائیر کے عملے کی جانب سے سپین کے مادرید، سیویا، علیکانتے، ویلنسیا، بارسلونا، جیرونا، سانتیاگو، ایبیزا، پالما مایورکامیں ہڑتال کی گئی ہے۔

سپین میں کام کرنے والے ریان ائیر کے کیبن کریو عملے نے جون آخری ہفتے اور جولائی کے پہلے ہفتے میں ہڑتال پر جانے کا اعلان کیاہے۔ بیلجیم، سپین، پرتگال اور فرانس میں 24 سے 26 جون جبکہ اٹلی میں 25 جون کو ہوگی۔ عملے کی جانب سے سپین میں 30 جون، یکم اور 2 جولائی کو منصوبہ بنی کی جارہی ہے۔ہڑتال 1 سے 3 جولائی، 15 سے 17 جولائی، اور 29 سے 31 جولائی کو کی جائے گی۔سپین میں ایزی جیٹ فلائٹ اٹینڈینٹ عملے نے بنیادی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافے کا مطالبہ کیایے

Comments are closed.