اسلام آباد : سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں پتہ کہ اسحاق ڈار وطن واپس آرہے ہیں۔ اسحاق ڈار جب بھی وطن واپسی کا فیصلہ کریں یہ ان کا فیصلہ ہوگا۔ اسحاق ڈار جب بھی وطن واپس آنا چاہیں انہیں کوئی نہیں روک سکتا ہے۔
مسلم لیگ ن کے سینئیر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا ہے کہ مجھے نہیں پتہ کہ اسحاق ڈار وطن واپس آرہے ہیں۔ اسحاق ڈار کی وطن واپسی پارٹی سطح کا فیصلہ نہیں اسحاق ڈار کا اپنا فیصلہ ہے،شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اسحاق ڈار جب بھی وطن واپسی کا فیصلہ کریں یہ ان کا فیصلہ ہوگا۔ پاکستان اسحاق ڈار کا ملک ہے اور وطن واپسی ان کا حق ہے۔ اسحاق ڈار جب بھی وطن واپس آنا چاہیں انہیں کوئی نہیں روک سکتا ہے۔ عدالتی معاملات سے اسحاق ڈار خود آکر نمٹ لیں گے ،شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ وزرات خزانہ فیصلہ وزیراعظم کا اختیار ہے جب بھی وہ فیصلہ کریں،آئین کی رو سے ہر وزیر وزیراعظم کی خوشی تک ہی اپنی نوکری کرتا ہے
Comments are closed.