آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی سکھ فوجی وفد سے ملاقات

راولپنڈی :  آئی ایس پی آر کے مطابق برطانیہ کے 12 رکنی سکھ فوجی وفد نے دورہ پاکستان کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کرنےوالے12 رکنی سکھ فوجی وفدکی قیادت سیلیاہاروے نےکی۔

برطانوی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کامکمل احترام کیاجاتاہے۔ ملک میں مذہبی سیاحت کےفروغ کی ضرورت ہے۔ کرتارپورراہداری ملک میں مذہبی ہم آہنگی کی عملی مثال ہے۔ پاکستان مذہبی آزادی اورہم آہنگی کےفروغ کےلیےپرعزم ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق برطانوی وفد نے لاہور کا دورہ کرکےواہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب بھی دیکھی۔ وفد نے شاہی قلعہ ،علامہ اقبال کا مزار اور بادشاہی مسجد کابھی دورہ کیا ۔ وفدنےدربارحضرت میاں میر،حویلی نونہال سنگھ سمیت دیگرمقامات دیکھے ۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ برطانوی سکھ فوجیوں کےوفدنےمذہبی مقامات کابھی دورہ کیا

Comments are closed.