سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلیشمنٹ کے تعلقات میں وقت کیساتھ بہت بہتری آئی ہے،آصف علی زرداری

ہم سب نے وقت کے ساتھ بہت کچھ سیکھا ہے،ملک کو اس بحرانوں میں عمران خان چھوڑ کر گیا ہے،آصف علی زرداری

کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلیشمنٹ کے تعلقات میں وقت کیساتھ بہت بہتری آئی ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی کراچی میں صوبائی وزرا سے ملاقات ہوئی ہے جس میں ملکی موجودہ صورتحال پر تبادلہ کیا گیا ۔ صوبائی اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ اتحادی حکومت، اسٹیبلیشمنٹ اورعدلیہ سب کو مل کر ملک کو بحران سے نکالنا ہے،تعلقات میں مزید بہتری آئے گی،سب کا مقصد ملکی ترقی،جمہوریت کی مضبوطی ہے۔ ہم سب نے وقت کے ساتھ بہت کچھ سیکھا ہے،ملک کو اس بحرانوں میں عمران خان چھوڑ کر گیا ہے۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کا دور آزادی صحافت کے لحاظ سے سیاہ دور رہا ہے، کاش عمران خان کو صحافیوں کے حقوق کا خیال اپنے دور حکومت میں بھی آجاتا،پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہمیشہ صحافیوں کو آزادی ملی اور ملتی رہے گی۔

Comments are closed.