پاکستان کا بھارتی میزائل فائر کرنے کے واقعے کی مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ

پاکستان نے بھارتی میزائل فائر کی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا۔

اسلام آباد : پاکستان نے بھارتی میزائل فائر کی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے واقعے کی مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ  کیا ہے

پانچ ماہ قبل بھارت کی جانب سے پاکستان میزائل فائر کرنےکے واقعہ پر ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کا میزائل فائر کرنے کے غیر ذمہ دار اقدام پر افسران کو سزائیں غیر تسلی بخش،ناقص اور ناکافی ہیں، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت پاکستان کے مشترکہ انکوائری کے مطالبے کا جواب دینے میں ناکام رہا ہے۔ بھارت میزائل کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم، سیفٹی اور سکیورٹی پروٹوکول کا جواب دینے میں ناکام رہا۔ بھارت اسٹریٹجک ہتھیاروں کو سنبھالنے میں تکنیکی خامیوں کو انسانی غلطی کے نیچے چھپا نہیں سکتا، ترجمان دفتر خارجہ  نے کہا کہ بھارت کو میزائل واقعے پر مشترکہ تحقیقات کے لیے پاکستان کا مطالبہ تسلیم کرنا چاہیے، 9 مارچ کو بھارت نے میزائل فائر کرکے پورے خطے کے امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا تھا،ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا تحمل کا مظاہرہ ذمہ دار جوہری ریاست کا ثبوت ہے

Comments are closed.