آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض کے اجراء کی منظوری دے دی

ہمیں ایک ارب 17کروڑ ڈالر کی ساتویں اور آٹھویں قسط مل رہی ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے سخت فیصلے کیے ہیں، وزیرخزانہ

عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کو قرض کے اجراء کی منظوری دے دی۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ الحمد اللہ آئی ایم ایف بورڈ نے توسیع فنڈ کی منظوری دے دی ہے۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک ارب 17کروڑ ڈالر کی ساتویں اور آٹھویں قسط مل رہی ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے سخت فیصلے کیے ہیں۔ قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں
ذرائع کا کہنا ہے کہ رقم اسی ہفتے پاکستان کو منتقل کردی جائے گی

Comments are closed.