سپین میں پاکستان کے سفیر شجاعت راٹھور اور وزارت امور و امداد باہمی سپین اریکاتوریگروسا خارجہ کے درمیان اہم ملاقات پاکستان ایمبیسی میڈرڈ میں ہوئی جس میں حالیہ دنوں میں پاکستان میں سیلاب کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور حکومت سپین کی طرف سیلاب زدگان کی ہر طرح سے مدد اور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ سپین کی وزارتِ امورِ خارجہ و امدادِ باہمی انٹرنیشنل ریڈ کراس کے ذریعے پاکستانی بھائیوں کی ضرورت کے مطابق فوری مدد کرے گی. میٹنگ میں پاکستان کمیونٹی سپین کے کردار کی تعریف کی گئی اور کہا کہ سپین میں مقیم پاکستانی محنتی اور مثبت سوچ کے حامل ہیں. اس موقع پر افغانستان سمیت دیگر علاقائی ملکوں اور کلچر اور زبانوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اریکا توریگروسا نے سفیر پاکستان شجاعت راٹھور کو سپین اور پاکستان کے درمیان بہتر تعلقات بنانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا جس طرح حکومت پاکستان تاریخ کے بدترین سیلاب سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہے اور حکومت نے سیلاب زدگان کو اکیلا نہیں چھوڑا ہوا بلکہ اپنی استطاعت کے مطابق ان کی مدد کر رہیں ہیں قابل تعریف ہے انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ہو یا پہلی دنیا کا کوئی بھی ملک اس آفت سے ان کا اکیلے نمٹا انتہائی مشکل کام ہے اس کے لیے تمام دوست ممالک کو آگے بڑ کر پاکستان کی مدد کرنی چاہیے. اس اہم ملاقات میں ہینڈ آف چانسری عائزہ شجاعت اور سوشلسٹ پارٹی سپین کے سینئر رہنما حافظ عبدالرزاق صادق بھی موجود تھے
Comments are closed.