مظٖفرآباد: وزیر اعظم آزادکشمیر سردارتنویر الیاس کی منصب سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ باغ آمد، کارکنان سمیت قیادت نے وزیراعظم استقبال کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔وزیر بلدیات خواجہ فاروق کا اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوہالہ پل سے وزیراعظم آزاد کشمیر کو قافلے شکل میں باغ لے جایا جائے گا،سردارتنویر الیاس کی قیادت میں آزاد کشمیر ترقی کرے گا، وفاقی بجٹ میں کٹوتی کے باوجود حکومت آزاد کشمیر نے ریکارڈ ترقیاتی کام کیے۔
وزیر بلدیات نے الزام عائد کیاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے تمام میگا پراجیکٹس روک دئیے گئے ہیں،لیکن مشکلات کے باوجود ہم پر امید ہیں کہ تمام انتخابی وعدے پورے کریں گئے، خواجہ فاروق کا مزید کہناتھا کہ عمران خان آئندہ دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو کر وفاق میں بھی حکومت بنائیں گے اور آزاد کشمیر ایک بار پھر عمران خان کے ویژن کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔
Comments are closed.