ملک میں ہفتہ وار مہنگائی تاریخ کی بلندترین شرح42.70 فیصد تک پہنچ گئی
وعدے، دعوے، پریس کانفرنسز،کوئی تدبیر کام نہ آئی،رواں ہفتے 26 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی
اسلام آباد : ملک میں ہفتہ وار مہنگائی تاریخ کی بلند ترین شرح42.70 فیصد تک پہنچ گئی۔ حالیہ ہفتے 20 کلو آٹے کا تھیلا 51 روپے 75 پیسے مہنگا ہوکر 1298 روپے جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 297 روپے مہنگا ہوکر 3 ہزار 84 روپے کا ہوگیا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے 20 کلو آٹے کا تھیلا 51 روپے 75 پیسے مہنگا ہوکر 1298 جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 297 روپے مہنگا ہوکر 3 ہزار 84 روپے کا ہوگیا۔انڈے 8 روپے 98 پیسے مہنگے ہوکر 235 روپے فی درجن تک پہنچ گئے ۔ دال مونگ 6 روپے 41 پیسے مہنگی ہوکر 240 روپے کلو،دال چنا 4 روپے مہنگی ہوکر 245 روپے جبکہ دال ماش 3 روپے 29 پیسے اضافے کیساتھ 378 روپے 50 پیسے فی کلو ہوگئی ۔چائےکی پتی، دہی، دودھ، ڈبل روٹی، آلو، لہسن، بیف، مٹن اور چاول کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔
دوسرے جانب حالیہ ہفتے 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ پیاز 173 سے کم ہوکر 100 روپے کلو ، ٹماٹر 178 روپے کم ہوکر 163 روپے جبکہ گھی 545 سے کم ہوکر 542 روپے فی کلوہوگیا،16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ واضح رہے کہ یہ سرکاری نرخ ہیں۔ مارکیٹ میں اشیائے خور و نوش کی قیمتیں اس سے کئی زیادہ ہیں۔
Comments are closed.