ایک سال میں ٹماٹر 127.8 فیصد ، دال مسور 80 فیصد ،سبزیاں 67 فیصد سے زائد مہنگی
شہری علاقوں کی نسبت دیہی علاقوں میں اشیائے خوردنوش کی قیمتیں زیادہ بڑھیں اور ماہانہ بنیادوں پر سبزیاں، دالیں، انڈے، دودھ اور گوشت مہنگا ہوا۔ ٹماٹر 33.8 فیصد ،سبزیاں 22.7 فیصد،دال مونگ 19.5 فیصد ، آلو 17 فیصد ، گندم 15.35 فیصد اور انڈے 14.20 فیصد درجن مہنگے ہو ئے، ادارہ شماریات
اسلام آباد: ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 1.15 فیصد کی معمولی کمی ہوئی تاہم سبزیاں، دالیں، انڈے، دودھ اور گوشت مزید مہنگا ہو گیا۔
ٹما ٹر کی قیمت میں 33.8 فیصد اور سبزیوں کی قیمت میں 22.7 فیصد اضافہ ہوا۔ سالانہ بنیادوں پر ٹماٹر 127.8 فیصد ،دال مسور 80 فیصد جبکہ سبزیاں 67 فیصد سے زائد مہنگی ہوئیں۔ ستمبر میں مہنگائی کی مجموعی شرح 23.18 فیصد ریکارڈ ہوئی۔رواں مالی کی پہلی سہہ ماہی کے دوران مہنگائی کی اوسطا ًشرح 25.11 فیصد رہی۔
ادارہ شماریات کے مطابق شہری علاقوں کی نسبت دیہی علاقوں میں اشیائے خوردنوش کی قیمتیں زیادہ بڑھیں اور ماہانہ بنیادوں پر سبزیاں، دالیں، انڈے، دودھ اور گوشت مہنگا ہوا۔ ٹماٹر 33.8 فیصد ،سبزیاں 22.7 فیصد،دال مونگ 19.5 فیصد ، آلو 17 فیصد ، گندم 15.35 فیصد اور انڈے 14.20 فیصد درجن مہنگے ہو ئے ۔
ماہ ستمبر کے دوران دال چنا کی قیمت میں 6.9 فیصد اور دال ماش کی قیمت میں 6.2 فیصد اضافہ ہوا۔ دوسری جانب ستمبر 2021 کی نسبت ستمبر 2022 میں سالانہ بنیادوں پر ٹماٹر 127.8 فیصد ،دال مسور 80 فیصد جبکہ سبزیاں 67 فیصد سے زائد مہنگی ہوئیں۔
Comments are closed.