بھارتی وزیر داخلہ کی آمد، بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی کوخون میں نہلادیا

 اسلام آباد: بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی مقبوضہ کشمیر آمد پر بھارتی فوج نے وادی کو خون میں نہلا دیا،مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی قابض افواج نے مزید پانچ نوجوانوں کو شہید کردیا ہے ۔چارکشمیری نوجوانوں کو جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں جبکہ ایک نوجوان آصف احمد کو پلوامہ میں چیک پوائنٹ پر گولی مار کر شہید کیاگیا۔

 دوسری جانب بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ کی مقبوضہ جموں کشمیر آمد پر آج مکمل ہڑتال ہے۔ ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے ۔

اس موقع پر حریت رہنما عبدالحمید لون نے کہاکہ کشمیر میں آج کی مکمل  شٹر ڈاؤن ہڑتال بھارت کو پیغام ہے کہ کشمیری شہادت قبول کریں گے لیکن ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔مقبوضہ جموں کشمیر میں انٹرنیٹ کو مکمل طور پر معطل کردیا گیا ہے ۔

حریت رہنما نے کہاکہ بھارتی وزیر داخلہ کا آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد کشمیر میں سب اچھا ہونے کا بیان مضحیکہ خیز ہے۔5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات کے بعد مقبوضہ جموں کشمیر کو فوجی چھاونی میں تبدیل کردیا گیا ہے ۔ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں اور حریت رہنماؤں کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ آئے روز نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے ۔

عبدالحمید لون نے کہاکہ آر ایس ایس کی حمایت یافتہ مودی حکومت نے کشمیر میں ظلم و بربریت کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ بھارت نام نہاد دعوں کے بجائے حقیقت کو تسلیم کرے ۔ کشمیری عوام استصواب رائے کے علاؤہ مسلہ کشمیر کا کوئی بھی حل قبول نہیں کریں گے ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ اقوام متحدہ اپنے وعدوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کے لئے اپنا آئینی کردار ادا کرے۔

Comments are closed.