ایک ہی خاندان کے 9 افراد کو قتل کرنیوالا ملزم 2 سال بعد گرفتار
راولپنڈی پولیس نے 9 افراد کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو 2سال کی انتھک محنت کے بعد گرفتار کرلیا۔مجرم نے اپنے بیٹوں اورساتھیوں کے ساتھ مل کر دیرینہ دشمنی کی بنا پر قتل کیے اور روپوش ہو گیا۔حالیہ واردات کے 72 گھنٹے کے اندر اشتہاری مجرم کے بیٹے،بھائی اور بھتیجا گرفتار کر لیے گئے تھے، راولپنڈی پولیس
راولپنڈی تھانہ سول لائنز کی حدود میں ڈاکوئوں نے بینک میں کیش سپلائی کرنے والی وین لوٹ لی۔ڈاکو وین عملے سے نقدی بھرے 2 بیگ چھین کر فرار ہوگئے۔مزاحمت پر2 گارڈز زخمی ہوگئے۔
ڈکیتی کا واقعہ تھانہ سول لائنز کے علاقے کریٹ چوک میں ہوا۔کیش وین بینک آف پنجاب میں نقدی سپلائی کرنے آئی تھی۔گارڈز وین سے نقدی بھرے بیگ نکال کر بینک میں دینے جا رہے تھے۔ڈاکو واردات کے بعد موٹرسائیکلوں پر فرار ہو گئے۔۔ایک گارڈ گولی،دوسرا لوہے کا راڈ سر میں لگنے سے زخمی ہوا۔اسپتال منتقل کردیا گیا۔
Comments are closed.