جسٹس اطہرمن اللہ سمیت سپریم کورٹ کے 3 نئے ججز نے حلف اٹھا لیا

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جسٹس اطہر من اللہ۔جسٹس حسن اظہررضوی اورجسٹس شاہد وحید سے حلف لیا،سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 15 ہوگئی

اسلام آباد : جسٹس اطہرمن اللہ سمیت سپریم کورٹ کے 3 نئے ججز نے حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جسٹس اطہر من اللہ۔جسٹس حسن اظہررضوی اورجسٹس شاہد وحید سے حلف لیا۔

سپریم کورٹ میں 3 نئے ججز کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، بار کونسل کے نمائندے اور وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تین نئے ججز آنے کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی کل تعداد 15 ہوگئی۔

Comments are closed.