عالمی یوم مزدور: بارسلونا میں ہزاروں افراد کی ریلی، تنخواہ،پنشن اصلاحات کا مطالبہ

دنیا بھر کی طرح آج سپین کے متعدد شہروں میں بھی مزدوروں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیمات کی جانب سے یوم مزدور جوش و خروش سے منایاگیا، بارسلونا میں مزدور تنظیمات کی جانب سے مشترکہ ریلی کا اہتمام کیاگیا۔ جس میں شرکاء نے اجرتوں میں اضافے اور قیمتوں میں کمی کامطالبہ کیا۔ اس کے ساتھ پنشن اصلاحات کےلئے اقدامات پر زور دیاگیا۔

شرکاء کا کہناتھا کہ گھروں کے کرایوں، بجلی، گیس، ٹرابسپورات اور اشیاخوردونوش کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہورہاہے جبکہ دوسری جانب اجرت میں اضافہ نہ ہونے کے برابرہے۔

لیبر یونین کے عہدیداروں نے خبردار کیا کہ اگر اجرتوں میں اضافہ نہ کیاگیاتو ہڑتالیں کی جائیں گی۔ کاروباری طبقہ اپنی جیبیں بھرنے کے ساتھ ورکر کے حقوق کو بھی مد نظر رکھے

Comments are closed.