راولپنڈی : آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ عمران خان کے سینئر ملٹری افسر کیخلاف بیانات غیر ذمہ دارانہ اور بے بنیاد ہیں۔
ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین نے یہ الزامات بغیر کسی ثبوت کے لگائے ہیں، یہ بیانات افسوس ناک اور ناقابل قبول ہیں۔ گزشتہ ایک سال سے مسلسل سینئر ملٹری اور انٹیلی جنس آفیشلز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، یہ الزامات سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے لگائے جا رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیاسی رہنما سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قانونی راستہ اختیار کریں، ادارہ ان جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہے۔
Comments are closed.