ملبورن : پاکستان کے لیے اچھی خبر، پاکستان کے حمزہ خان نے عالمی جونیئرا سکوائش چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ، حمزہ خان نے سیمی فائنل میں فرنچ حریف کو شکست دی ۔ حمزہ خان جونیئر عالمی رینکنگ میں اس وقت تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔
آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں جاری عالمی جونئیر چیمپئن شپ میں پاکستان کے حمزہ خان نے سیمی فائنل میں فرنچ حریف، میل وِل شانی کو واضح مارجن سے شکست دی ۔بڑی کامیابی کے بعد اب حمزہ خان نے عالمی جونیئر اسکوائش کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔
اس سے قبل حمزہ خان نےکوارٹر فا ئنل میں ملائیشیاء کے جوئی چوان کو شکست دی تھی ۔حمزہ خان قومی سطح پر پاکستان آرمی کی نمائندگی کرتے ہوئے متعدد ٹائٹلزاپنے نام کر چکے ہیں۔
Comments are closed.