سپین طوفانی بارشیں، دارلحکومت میڈرڈ سمیت متعدد علاقوں میں شہریوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت

سپین میں طوفانی بارشوں کے باعث متعدد علاقے زیرآب آگئے ہیں۔ سیلابی صورتحال کے باعث متعدد سڑکوں کا رابطہ دوسرے شہروں سے منقطع کر دیا گیایے۔سپین کے محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیاہے کہ آنے والے بارہ گھنٹوں میں 120 لیٹر فی مربع میٹر بارش کا امکان ہے۔

میڈرڈ، تولیدو، کادیز، تاراگونا، کانتابریا، ایبرو، ویلنسیا، کاتالونیا، مشرقی کاستیا لیون، ایبزا میں ریکارڈ بارش ہوئی میڈرڈ میں ایمرجنسی سروس نے میسج کے ذریعے ریڈ الرٹ لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

تمام شہروں میں ایمرجنسی سروسز کو الرٹ کیاگیایے۔ میڈرڈ میں ڈیلیوری کمپنی گلوبو اور اوبر ایٹس نے ڈیلیوری سروس معطل کردی ہے ۔

Comments are closed.